• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں کیلئے 233ارب 40کروڑ روپے کے فنڈز جاری

رواں مالی سال وفاقی وزارتوں اور اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 233ارب 40کروڑرو پے کے فنڈز جاری کئے گئے۔

وزارت منصوبہ بندی نے 18جنوری تک ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری فنڈز کی تفصیلات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہوں کی تعمیر کیلئے این ایچ اے کو 101ارب 45کروڑ روپے، آبی منصوبوں کیلئے18ارب 71کروڑ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 11ارب 80کروڑ اور ٹی ڈی پیز کی بحالی اور سیکورٹی کیلئے 8ارب روپے سے زیادہ کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے۔

ہیلتھ سروسز ڈویژن کو 2ارب 21کروڑ روپے، داخلہ ڈویژن کیلئے 4ارب 39کروڑ روپے اور میری ٹائم افیئرز ڈویژن 87کروڑ 90لاکھ روپے جاری کئے گئے۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو بجلی منصوبوں کیلئے 10ارب 18کروڑ روپے، ریلوے کیلئے 8ارب 7کروڑ جاری کئے گئے۔

پیپکواور این ٹی ڈی سی کے بجلی منصوبوں کیلئے 9ارب 60کروڑ روپے، ایرا کیلئے 2ارب 45کروڑ روپے جاری ہوئے۔

وزارت منصوبہ بندی ٹی ڈی پیز کی بحالی کیلئے ایک ارب23کروڑ روپے جبکہ ٹی ڈی پیز کی سیکورٹی کیلئے 6ارب 88کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔

رواں مالی سال کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 675ارب روپے ہے۔

تازہ ترین