• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ کراچی، کامرس ریگولر سال اوّل کے نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کامرس ریگولر کے امتحانات میں 39699امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 38861امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 10803 نے تمام سات پرچوں میں، 5557 نے چھ پرچوں میں، 4534 نے پانچ پرچوں میں، 3981 نے چار پرچوں میں، 3699 نے تین پرچوں، 3519 نے دو پرچوں میں جبکہ 3660 نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔

تازہ ترین