• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور راہداری، کھولنے کا مسودہ بھارت کو بھیج دیاگیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان نے کرتارپور راہداری کھولنےکا مسودہ بھارت کو بھیج دیا ہے اور ڈاکٹر فیصل کو کرتارپور پر فوکل پرسن تعینات کردیا ہے ۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے بھی فوکل پرسن کی فوری تعیناتی ہونی چاہئے ۔ تفصیلات کے مطابق مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کی تعمیر کے حوالے سے مختلف اُمور اور معاہدے پر اتفاق رائے حاصل کرنے کے لئے بھارتی حکومت کو اس ضمن میں مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ اس ضمن میں پاکستان نے کرتار پور معاہدے کا ڈرافٹ بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے بھارت کو بھجوا دیاہے۔پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا اور وزارت خارجہ کے سینئر ڈپلومیٹ ڈاکٹر فیصل کو کرتارپور پر فوکل پرسن تعینات کردیا گیا جبکہ وزارت خارجہ نے بھارتی حکومت سے بھی کہا ہے کہ اُن کی طرف سے بھی فوکل پرسن کی تعیناتی کا اقدام بلا تاخیر ہونا چاہیے تاکہ معاہدے پر عملدرآمدکیلئے پیش رفت میں کوئی تاخیر نہ ہو۔

تازہ ترین