• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری اور گلیات میں مزید برفباری کی پیش گوئی

آج بھی مری اور گلیات میں برفباری اور ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

ادھر دھند کے باعث ملتان خانیوال موٹروے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسکردو، استور سمیت گلگت بلتستان میں برف باری کے باعث کئی رابطہ سڑکیں بلاک ہوئیں جبکہ ملکہ کوہسار مری میں شدید برف باری سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

آزاد کشمیر میں بھی برف باری کے بعد کئی رابطہ سڑکیں بند رہیں، وادی نیلم میں پہاڑوں پر برف باری کے ساتھ ساتھ برفانی تودے گرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین