• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں شمال مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 90فیصد ہے، جبکہ صبح سویرے شہر میں دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث حد نظر 2کلومیٹر ہے۔

ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی میں دو روز سے جبکہ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال و گرد و نواح میں بارش تیسرے روز بھی وقفے وقفے کے ساتھ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

تازہ ترین