• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جنوبی افریقہ: دماغ کی سرجری کے دوران گٹارپرفارمنس!

یوں تو آپریشن کے نام سے ہی لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں اوراسی وجہ سے ڈاکٹرز دورانِ سرجری مریضوں کو بے ہوش کردیتے ہیں لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے اس مریض کی ہمت اور شوق کی داد دینی پڑے گی جو آپریشن کے دوران گٹار بجانے میں مصروف ہے۔


جی ہاں، جنوبی افریقہ کے شہر Durban سے تعلق رکھنے والےMusa Manzini نامی مریض نے کئی گھنٹے طویل برین سرجری کے دوران گٹار کی شاندار پرفارمنس دیکر کر نہ صرف ڈاکٹرز کو حیران کردیا بلکہ دیکھنے والوں کی بھی خوب داد سمیٹی۔

تازہ ترین