• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا کیا کتنا مزید مہنگا ہوگا؟ وزیرخزانہ آج منی بجٹ پیش کریں گے۔

منی بجٹ میں ڈیڑھ سو اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے، لگژری گاڑیوں کی درآمد پر امپورٹ ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافے اور اسمارٹ موبائل فونز پر ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کی تجویز، چھوٹے کاروباروں کو وسعت دینے کے لیے مراعات کا اعلان بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکٹرونکس، انجینئرنگ، کیمیکلز والی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ دی جائے گی، 6 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کم کر کے 5 فیصد، 18 فیصد کو 16 فیصد جبکہ 16 فیصد والی کو 15 فیصد کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس چھوٹ کی حد 12 لاکھ روپے سے کم کر کے 8 سے 6 لاکھ روپے سالانہ تک مقرر کرنے کی تجویز ہے تاہم اس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی۔کابینہ کی طرف سے منظوری نہ دیے جانے کی صورت میں اس تجویز کو سالانہ بجٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لئے بینکوں سے رقم نکلوالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے یا یہ حد ایک لاکھ روپے تک مقرر کرنے کی بھی تجویز ہے۔اس وقت یومیہ 50 ہزار روپے کیش نکلوانے پر فائلرز پر اعشاریہ تین فیصد اور نان فائلرپر اعشاریہ 6 فیصد صد کی شرح سے ٹیکس عائد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں سستے گھروں کی تعمیر، زرعی شعبے کی صنعت سمیت دیگر چھوٹے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے مراعات کا اعلان متوقع ہے۔ 

تازہ ترین