• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا : منرل واٹر فیکٹری مالکان کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت

خیبرپختونخوا فوڈ  اتھارٹی نے منرل واٹر فیکٹری مالکان کو رجسٹریشن  کرانے کی ہدایت کر دی۔

ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منرل فیکٹری مالکان سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اپنی پراڈکٹس فوڈ اتھارٹی سے رجسٹرڈ کرائیں۔

ترجمان کے مطابق فوڈ اتھارٹی ہر چار ماہ کے بعد پراڈکٹس کا معائنہ کرے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں موجود پانی کے معیار کو انسانی صحت کے لئے قابل قبول بنایا جائے گا۔

تازہ ترین