• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم کانفرنس کا مرکزی کنونشن10فروری کو برمنگھم میں ہوگا

برمنگھم (پ ر) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کا مشاورتی اجلاس برمنگھم میں منعقد ہوا جس میں برطانیہ کے طول و عرض سے سینئر رہنمائوں اور یونٹ کے کنوینرز نے شرکت کی اجلاس میں2018ء تا 2021ء کے لیے نئی تنظیم کے لیے ذمہ داروں کے ناموں کی تجاویز اکثریتی رائے سے منظور کی گئیں۔ اس موقع پر کنوینر آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ اسحق صابر، مرکزی رہنما چوہدری جمیل تبسم، مرکزی رہنما عبدالخالق قادری، مرکزی رہنما راجہ ظفر اللہ خان، مرکزی رہنما سردار امجد عباسی، مرکزی رہنما راجہ ذوالقرنین خان، چوہدری جاوید اقبال نے تجاویز پیش کیں جن کو اکثریتی رائے سے منظوری کے لیے مرکز کو بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس پارٹی کے اندر جمہوری طور پر ہر تین سال بعد باقاعدہ طور پر پارٹی میں نئی تنظیم نو کرتی ہے۔ جہاں پر تین ماہ سے6ماہ تک باقاعدہ کنوینرز تنظیم سازی کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے پہلے یونٹ بناتے ہیں اور پھر مرکزی تنظیمیں بنائی جاتی ہیں۔ اسی سلسلے میں برطانیہ میں تنظیم سازی کا عمل کیا گیا جس کا باقاعدہ اعلان صدر مسلم کانفرنس اور مرکزی ذمے داران کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ اجلاس میں صدر آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد ریاست حکومت جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان کے دورہ برطانیہ کو حتمی شکل دینے کے لیے بھی مشاورت کی گئی۔ اس سلسلے میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ جماعت کا مرکزی کنونشن10فروری کو برمنگھم میں منعقد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے جماعت کے اہم ذمے داران کو ذمے داریاں سونپ دی گئیں۔
تازہ ترین