• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک: مسلمانوں کیخلاف دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

نیویارک میں پولیس نے مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر چار ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے، ملزمان میں 16 برس کا ایک طالب علم بھی شامل ہے۔

نیویارک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک نوعمرلڑکے سمیت 4افراد کو گرفتارکیا ہےجو کہ نیویارک سے ڈیڑھ سومیل دورواقع مسلمانوں کی بستی ’اسلام برگ‘ پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ 16 سالہ طالب علم کے گھرچھاپا مارکر پولیس نے تین خود ساختہ بم اور 2درجن گن برآمد کی ہیں۔

پولیس کے مطابق اوڈیسی اکیڈمی کے ایک طالب علم نے اپنے ہم جماعت کو ایک تصویردکھائی اورکہا کہ وہ اسکول شوٹرجیسا ہوسکتا ہے۔ اسکول سیکیورٹی کو طالب علم کے خیالات کا پتا چلا توانھوں نے پولیس کواطلاع کردی۔

زیرحراست افراد میں 20سالہ برائن، 18سالہ اینڈریو اور 19 سالہ ونسینٹ کے علاوہ 16 برس کا طالب علم بھی شامل ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر ملزمان اپنے منصوبے میں کامیاب ہوجاتے تو متعدد لوگ مارے جاتے۔

تازہ ترین