• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں دوران ڈکیتی بچی امل عمر کی ہلاکت کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دوران ڈکیتی بچی امل عمر کی ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی، اُس دوران گواہ بابر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکار کواپنا بیان ریکارڈ کروا دیاتھا۔

گواہ بابر نے بتایا کہ ڈاکو امل کے والدین سے لوٹ مار کررہے تھے۔

عدالت نے امل عمر کی ہلاکت کیس کی مزید سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم خالد نے دوران سماعت 7 مزید ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے، وہ رکشہ میں وارداتیں کیا کرتا تھا۔ گرفتارملزم خالد کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف امل عمر کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس اہلکاروں نے حفاظتی ضمانت حاصل کی ہے۔

تازہ ترین