• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے) شاہ خالد کالونی گلی نمبر 10اور11 کے مکین پانی کی قلت اور واسا حکام کی عدم توجہی سے شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ واسا حکام گلزار قائد کو بارہا شکایات کر چکے لیکن انہیں پانی نہیں دیا جا رہا جبکہ دیگر تمام گلیوں میں پانی فراہم کیا جا رہاہے۔ اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی واسا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین