کوئٹہ (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی عدالت کوئٹہ ٹو کے جج نو روز خا ن ہو ت نےمتحدہ قو می مو ومنٹ کے سر برا ہ الطا ف حسین پر پر غدار ی کے ایک مقدمے میں فرد جرم عائد کر تے ہوئے استغاثہ کے گواہوں کو اگلی سماعت پر بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ غداری کے مقدمے میں نامزد ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین عدالت سے مسلسل غیر حاضر ہیں اور عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتار بھی جاری کئے ہیں الطاف حسین کے خلاف غداری کا یہ مقدمہ پشین کے ایک رہا ئشی خدا ئے رحیم کی جا نب سے سٹی پولیس اسٹیشن پشین میں دی گئی درخواست پر درج کیا گیا تھا جس میں انہوں موقف اختیار کیا تھا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطا ف حسین نے 7جو ن 2015ء کو ٹیلی فو نک خطا ب میں ملک اور فوج کے خلاف باتیں کیں اور بے بنیاد الزمات لگا ئےجو کہ غداری کے زمرے میں آتے ہیں لہذا ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے مقدمے کی آئندہ سماعت 16ما رچ کو ہوگی۔