• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار چھٹی اور این او سی لئے بغیرپوسٹ ڈاک کیلئے چین چلے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا انجینئرنگ کالج کےاسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار چھٹی اور این او سی لئے بغیرپوسٹ ڈاک کے لئے چین پہنچ گئے، جس کی خبر پرنسپل آفس کو اس وقت ہوئی جب رجسٹرار آفس سے ان کی چھٹی کی منظوری کا مراسلہ جاری ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ابرار دہری شہریت کے بھی حامل ہیں ، انہوں نے نیوز لینڈ میں پی ایچ ڈی کے دوران بغیر این او سی لئے ڈبل شہریت حاصل کی اور یونیورسٹی حکام کو بھی اعتماد میں نہیں لیا،پرنسپل انجینئرنگ کالج پروفیسر ڈاکٹر عابدلطیف نے کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر ابرار کی بغیر اجازت چین گئے ہیں ان کی غیر حاضری کی نشاندہی 5اور17دسمبر کو شعبہ کے سربراہ کو کردی گئی تھی جواب نہ ملنے پر 14جنوری کو ان کی تنخواہ بند کرنے کے لئے مراسلہ رجسٹرار آفس ارسال کیا تھا جس پر کارروائی نہیں ہوئی تاہم آج کی چھٹی کی منظوری کا مراسلہ آگیا ہے ۔
تازہ ترین