• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ آتشزدگی،غفلت برتنے والوں کومعا ف نہیں کیا جائےگا، کمشنر راولپنڈی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی جودت ایاز نےجمعہ کو سٹیلائٹ ٹائون میں آتشزدگی سے متاثرہ شادی والے گھر کا دورہ کیا۔ انہوں نے دلہن سمیت چار خواتین کے جھلس کر جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پرمتاثرہ خاندان نے ریسکیو آپریشن اور ہسپتال میں ڈاکٹروں کے عدم تعاون کی شکایتوں کے انبار لگا دئیے جس پر کمشنر نے کہا کہ انکوائری رپورٹ جلد سامنے آجائے گی ،غفلت برتنے والوں کو ہرگز معا ف نہیں کیا جائےگا۔
تازہ ترین