• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں غیرسرکاری سطح پر پہلی موٹربائیک ایمبولینس سروس کا آغاز

کوئٹہ (اے پی پی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر سرکاری سطح پر اپنی نوعیت کی پہلی موٹر بائیک ایمولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا جس کا باقاعدہ افتتاح 27 جنوری اتوارکو کردیاجائے گا۔ کسی بھی ہنگامی و ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موٹر سائیکل پر تنظیم کے رضاکار متاثرین کو طبی امداد فراہم کرینگے ۔ غیر سرکاری ادارے خدمت انسانیت فاؤ نڈیشن بلوچستان کے صدر محمد نعیم نے بتا یا کہ صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کی سنگین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی نوعیت کی یہ پہلی واحدسروس ہو گی جس پر تنظیم کے رضا کار کسی حادثے کی صورت میں کم سے کم وقت پہ حاد ثہ پر پہنچ کر متاثرین کو طبی امداد فراہم کریں گے تاکہ انسانی جان ضائع نہ ہو ۔ انہو ں نے بتایا کہ اسی سروس کا پہلا پوائنٹ سنڈیمن سول اسپتال کوئٹہ میں قائم کیا جائے گا۔ دوسرے عرصے میں کوئٹہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سروس پوائنٹ قائم کئے جائیں گے۔صوبائی دارالحکومت میں کامیابی کے بعد رضاکارانہ خدمت کا سلسلہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بڑھا دیا جائے گا ۔
تازہ ترین