• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشی کپور نے اپنی بیماری کی تصدیق کردی


بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے اپنی بیماری سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’اس وقت میری بیماری کا باقاعدہ علاج جاری ہے جس کا طریقہ کار بہت طویل اور پیچیدہ ہے جس کے لیے بہت صبر درکار ہے اور بد قسمتی سے مجھ میں صبر کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے پوری اُمید ہے کہ میں بہت جلد ٹھیک ہو جاؤں گا اور اگر خدا نے چاہا تو میں بہت جلد بھارت واپس آجاؤں گا‘۔


واضح رہے کہ رشی کپور نے چند ماہ قبل ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’وہ علاج کی غرض سے کچھ دنوں کے لیے امریکا جا رہے ہیں ۔

تاہم اُن کے بیان کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ وہ کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے لیے وہ امریکا گئے ہوئے ہیں۔


رشی کپور کے بیان کے بعد اُن کی اہلیہ نیتو سنگھ نے بھی شوہرکے سرطان میں مبتلا ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں کینسر ایک آسمانی برج (برج سرطان) ہی رہ جائے گا۔

یاد رہے کہ نیتو سنگھ،رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سمیت تمام فیملی نے نئے سال کا جشن رشی کپور کے ساتھ نیویارک میں منایا تھا اور اس خوشی کا اظہار نیتو سنگھ نے مداحوں سے انسٹا گرام پر شیئر کرکے کیا تھا۔


نیتو نے پوسٹ میں لکھا تھاکہ ’سال 2019 سب کو مبارک ہو، اس سال کوئی عہد نہیں بلکہ صرف نیک خواہشات کا اظہار کیا جائے گاتاہم نیتو سنگھ نےشوہرکے سرطان میں مبتلا ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں کینسر ایک آسمانی برج (برج سرطان) ہی رہ جائے گا۔

تازہ ترین