ترکی میں موسم کی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو اس وقت خوفزدہ کردیا جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی اورتیز ہواؤں کے ساتھ کئی بلندی تک طوفانی بگولے گھومتے دکھائی دیئے ۔
ترکی کے شہرت انتالیا میں سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ پانچ طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی۔
جس کے باعث انتالیا کے ایئرپورٹ کے رن وے پر کھڑے طیاروں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کئی بسیں اُلٹ گئی۔
رپورٹ کے مطابق طوفانی بگولوں کی وجہ سے بارہ افراد زخمی ہوئے ۔