• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:مرزا محمّد نواز بیگ

صفحات436:،قیمت :درج نہیں

ناشر :بُک کارنر، بالمقابل اقبال لائبریری، بُک اسٹریٹ، جہلم، پاکستان

سرورِکائنات، فخرِموجودات حضرت محمّد صلّی اللہ علیہ وسلّم کی حیاتِ مبارکہ اور سیرتِ پاک پر یہ کتاب پوری عقیدت و محبّت سے تحریر کی گئی ہے۔رسول اکرم صلّی اللہ علیہ وسلّم کی سیرتِ پاک کے کم و بیش تمام گوشوں پر ولادت باسعادت سے وصال تک سیرتِ پاک کے ہر پہلو کو خُوب صُورت اسلوب میں بیان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، ہر سنِ ہجری کے اہم واقعات کو مختصر اور جامع انداز میں قلم بند کرتے ہوئے ان کے جملہ پہلوئوں پر بحث کی گئی ہے۔ یہ ایک تاریخ سازحقیقت ہے کہ اُردو کے دینی ادب میں قرآنِ کریم کے بعد جتنا علمی کام سرکارِ دو جہاں صلّی اللہ علیہ وسلّم کی حیاتِ پاک اور سیرتِ طیّبہ پر ہوا ہے، اس کی مثال دُنیا کے ادبی ذخیرے میں نہیں ملتی۔ سیرتِ پاک صلّی اللہ علیہ وسلّم کی ہر کتاب کا اسلوب، اندازِبیان اور طرزِنگارش دوسری کتاب سے جُدا اور انفرادی و امتیازی شان کا حامل ہے۔’’سیرت میرے حُضور صلّی اللہ علیہ وسلّم کی‘‘ بھی یہی شان ہے۔ مصنّف نے رسول اکرم صلّی اللہ علیہ وسلّم کی سیرتِ پاک منفرد اسلوب اور عصری تناظر میں پیش کرنے کی سعی کی ہے۔ بلاشبہ، یہ کتاب سیرت نگاری کی تاریخ اور اُردو کتبِ سیرتﷺ میں ایک عُمدہ اضافہ ہے۔

تازہ ترین