• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی ویڈیوز کے باوجود جے آئی ٹی کو ٹھوس ثبوت کی تلاش

سانحہ ساہیوال کی کئی ویڈیوز سامنے آنے کے باوجود جے آئی ٹی کی ٹھوس ثبوتوں کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے آج ایک بار پھر ساہیوال کے تھانہ یوسف والا میں گواہوں کو بلالیا،3 بار بیان ریکارڈ کرانے والے عینی شاہدین بھی بار بار طلبی سے پریشان ہوگئے۔


ذرائع کے مطابق عینی شاہدین سانحہ ساہیوال کی تحقیقات سے ہی مایوس ہونے لگے،آج پہنچنے والے عینی شاہدین نے جے آئی ٹی کے کردار پر ہی سوال اٹھا دیا۔

سانحہ ساہیوال کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مساجد میں اعلانات کروائے، علاقے میں اشتہار بھی لگائے لیکن اس کے باوجود عینی شاہدین تھانہ یوسف والا نہیں پہنچے۔

سانحہ کی تحقیقات کےلئے قائم جے آئی ٹی سربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجا ز حسین شاہ کے ہمراہ تھانہ یوسف والا ساہیوال میں موجود ہے۔

اعجاز حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج صرف 2 عینی شاہدین نے بیانات ریکارڈ کرائے،ابھی تفتیش جاری ہے اس وقت کچھ نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ شواہد کی تلاش جاری ہے،جو کوئی سانحے سے متعلق بیان یا ویڈیوز دینا چاہیے،وہ دے سکتا ہے۔

سانحہ ساہیوال پر ہیومین رائٹس کمیشن کے وفد نے جے آئی ٹی ممبران سے ملاقات کی۔

تازہ ترین