• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی: پولیس کے دفتر میں فائرنگ، 14افراد زخمی

کوئٹہ کے علاقے لورالائی میں ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں فائرنگ سے 14 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔


پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ لورالائی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور فائرنگ کی، بعدازاں علاقے میں دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔

پولیس حکام کا بتانا ہےکہ ڈی آئی جی آفس میں فائرنگ سے زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آفس پرحملہ کرنے والے 2 حملہ آور فائرنگ کے تبادلےمیں ہلاک ہوگئے جبکہ ڈی آئی جی سمیت 15 افسران اور اہلکاروں کو بحفاظت دفتر سے باہر نکل لیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں پولیس سمیت دیگر فورسز کے اہلکاروں کی نفری طلب کرلی گئی ہے اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری کا عالم ہے اور بھگدڑ مچنے سے بھی کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

تازہ ترین