بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقےباغ وارڈ نمبر 3میں ماسٹر عبدالستار کے گھر کی چھت گرنے سے عبدالستار اس کی بیوی شازیہ، چار سالہ بیٹا اویس اور دو سالہ بیٹا عبدالوہاب ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے زخمیوںکو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ کے نیچے سے نکالا اور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ چاروں جانبر نہ ہو سکے اور ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
واقعہ کے بعد علاقہ میں سوگ کی کیفیت ہے ،ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں ۔