• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں بی جے پی نے مہاتما گاندھی کو پھر گولیاں مار دیں ۔

مودی سرکار میں نہ تو کسی کی عزت محفوظ ہے اور نہ کسی کی جان لیکن اب ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے بی جے پی کے رہنماؤں نے مہاتما گاندھی کو بھی گولی سے اڑا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو مہاسبا کی رہنما پوجا شاکن پانڈے نے گاندھی جی کی71ویں برسی کے موقع پر ان پر ہوئے حملے کی نقل کرتے ہوئے ان کے پتلے پر گولی چلا دی۔

اس موقع پر بی جے پی کے سابق وز یر اعلی شیوراج چوہان اور اوما بھارتی بھی موجود تھیں۔

انتہا پسند ہندو جماعت کی رہنما نے اس موقع پر کہا کہ دسہرے پر راون کو جلانے کی رسم کی طرح اب ہر سال گاندھی جی کو بھی گولی ماری جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیوگذشتہ برس کی ہے اور پولیس نے13افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

تازہ ترین