کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف عورت اور مرد کے فطری ملاپ کے حوالے سے کی جانے والی متنازعہ تقریر کے خلاف انسداد دہشتگردی ، ٹیلیگراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جس میں فاروق ستار ، عامر خان سمیت دیگر رہنمائوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ملیر سٹی پولیس نے دلاور خان نامی شخص کی مدعیت میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما الطاف حسین کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 40/16بجرم دفعہ120-A-B,121/122/123/123-A/109,6/7 ATAاور509/29-Dٹیلیگراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس میں متحدہ کے دیگر رہنمائوں فاروق ستار، امین الحق، اظہار احمد خان، عامر خان ، حیدر عباس رضوی ، عارف ایڈووکیٹ، آصف حسین ، اسد کاظمی ، سلیمان مجاہد بلوچ، خواجہ اظہار الحسین ، وسیم قریشی ، جاوید رحیم ، ارتضا فاروقی ، وسیم اختر ، عبدالحسیب، خالد مقبول صدیقی ، شعیب وقر ، چاند بھائی، شبیر قائمخانی ، محمد حسین ، کاظم رضا، کشور زہرہ ، زاہدہ بیگ، کیف الوہرہ کے نام بھی شامل کیے گیے ہیں ۔