• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ششی تھرور کیخلاف بی جے پی کی عدالت میں درخواست دائر

کانگریس رہنما ششی تھرور کے بیان کے خلاف بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنما نے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

مودی سرکارکے دور میں بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر کانگریس رہنما ششی تھرور نے لکھا کہ ’ہندی ،ہندو اور ہندوتوا‘ کی سوچ ملک کو تقسیم کررہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو یکسانیت کی نہیں اتحاد کی ضورت ہے ۔

گزشتہ روز ممبئی میں ایک طالب علم کو ہندی نہ آنے پر امیگریشن آفیسر نے امتیازی رویے کا نشانہ بنایا تھا جس پر ششی تھرور نے احتجاج کیا تھا۔

کانگریسی رہنما کے بیان پر بی جے پی کے مقامی لیڈر نے بہار میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پٹیشن دائر کردی ہے ۔

ششی تھرور اس سے قبل بھی حکمران جماعت بی جے پی کی انتہا پسندی پر بیانات دے چکے ہیں۔

تازہ ترین