• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر ،پریشانیوں سے چھٹکارے کے لیے میراتھن کا انعقاد


غموں اورپریشانیوں سے چھٹکارا پانے کے لیے قطر میں رنگوں سے بھری 5ویں سالانہ میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں 10ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ۔

یوں تو مشکلات ،پریشانیاں اور تناؤزندگی کا ایک حصہ ہیں لیکن دنیا بھر میں یہ سب دور کرنے کیلئے مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

بالکل ایسی ہی ایک میراتھن کا انعقاد ہر سال دنیاکے مختلف ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں لوگ اپنی تکلیفوں اور پریشانیوں کو بھُلاتے ہوئے 5کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں۔

گذشتہ دنوں قطرکے دارالحکومت دوحامیں بھی5ویں سالانہ کلر رَن کا انعقاد کیا گیا جس میں حصہ لینے والے 10ہزار سے زائدشرکاء راستے بھر اپنے ساتھیوں کو مختلف رنگوں میں نہلاتے نظر آئے۔

اس میراتھن میں بچوں ،خواتین اور نوجوانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تازہ ترین