• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ مستعفی، جوڈیشل انکوائری،سانحہ ساہیوال کے متاثرین کا مظاہرہ

بوریوالا (نمائندہ جنگ)سانحہ ساہیوال میں شہید ہونے والی فیملی کے ورثا اور اہل دیہہ کا جے آئی ٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اوروزیر اعلیٰ سے استعفے اور جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا، متاثرین نے کہا کہ 24گھنٹے میں عملدرآمدنہ ہواتوصوبے بھرمیں پہیہ جام کرنے دینگے،انہوں نے جے آئی ٹی کیخلاف بھی احتجاج کیا،تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں شہید ہونے والی خلیل احمد کی فیملی کے ورثاءنےاتوارکو اپنے آبائی گاؤں 293/ ای بی میں شہید کے کزن رضوان احمد اور تایا محمد حنیف کی قیادت میں اہل دیہہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے جے آئی ٹی کو مسترد کردیا اورکہا کہ جے آئی ٹی سے انہیں انصاف کی کوئی توقع نہیں اس مقدمہ کی تفتیش کے لئے حکومت فوری طور پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دے اور وزیر اعلیٰ پنجاب استعفیٰ دیں ورنہ 24 گھنٹوں بعد ہم پورے پنجاب میں پہیہ جام احتجاج کی کال دیں گے جس میں تمام شہروں کے اندر احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے مظاہرے میں شریک کالج کے طلباءکا کہنا تھا کہ ہم تمام کالجز کے طلبا کو بھی اس احتجاج میں شرکت کی کال دیں گے اور انصاف کے حصول تک احتجاج جاری رکھیں گے شہید خلیل احمد کی بہنوں کا کہنا تھا کہ عمران خان جو مدینہ کی ریاست قائم کرنے کے دعوے کرتے تھے کہاں ہیں، ہمیں ہمارا بھائی‘باپ کو بیٹا بہو اور پوتی کون دے گا معصوم بچے اب کس کے ہاتھ پر اپنے امی ابو اور بہن کا لہو تلاش کریں گے ہمیں اگر انصاف نہ دیا گیا تو ہم مردوں کے ساتھ سڑکوں پر انصاف کے لئے نکلیں گی۔
تازہ ترین