اسلام آباد(وقائع نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منور انجم نے کہا ہے کہ علیمہ نیازی کی چوری پکڑی جانے کے باوجود ایف بی آر، ایف آئی اے اور نیب کی مجرمانہ خاموشی ثابت کر رہی ہے کہ ایک ملک کو دو ملک اور دو قوانین میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے شوکت خان ٹرسٹ کو پیسے غریب اور نادار مریضوں کے علاج کیلئے دئیے تھے نہ کہ عمران اور علیمہ کو عیاشیاں کرنے کے لئے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ شوکت خانم ٹرسٹ اور نمل میانوالی کو ملنے والے چندے کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے تاکہ عمران خان اور ان کی بہن کا گھناؤنا کردار بے نقاب ہو۔