پشاور ( نیوزڈیسک) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان نے محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کوپولیو سے انکاری والدین کے لئے ایمیونائزیشن کی اہمیت سے متعلق خصوصی نشست کے انعقاد کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خاتمہ ازحد ضروری ہے اور اس پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں لہذا تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اس موذی مرض کی مکمل بیخ کنی کے لئے مربوط کوششیں کی جائیں۔یہ ہدایا ت انہوں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ شاہنواز نوید،پی اے ایف اورپاک فوج کے نمائندوںاور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں18 فروری سے شروع ہونے والے پولیو مہم کی تیاریوں اور کامیابی کے حکمت عملی پر تفصیلی غوروخوض ہوااور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔