• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرگیا، عوام اذیت کا شکار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ مری روڈاوردیگرسڑکوں پرپیرکوبدترین ٹریفک جام رہا اوربیشتروقت سڑکوں پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ۔ کینٹ ایریامیں قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے ناکہ بندیوں اورچیکنگ اور راشدمنہاس روڈکے ایک حصہ کی مرمت باعث پیرکوسارادن شہرکی سڑکوں پرٹریفک کی روانی متاثررہی جس کی وجہ سے عوام کوشدیددقت کاسامناکرناپڑا۔ رات 10بجے کے قریب بے نظیربھٹوہسپتال کے سامنے ڈاکٹروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس سے مری روڈپرٹریفک بندہوگئی،اطلاع ملنے پرایس ڈی پی اووارث خان ،ایس ایچ اووارث خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے۔ادھرشہریوں کاکہناہے کہ راولپنڈی میں باالخصوص مری روڈ پر ٹریفک جام رہنا بڑا مسئلہ بن چکاہے،اوربیشتراوقات منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتاہے۔ضلعی انتظامیہ اورٹریفک پولیس کوٹریفک روانی بہتربنانے کے لئے جواقدامات کرنے چاہئیں وہ نہیں کئے جارہے اس حوالے سے دن کے اوقات میں شہرمیں بڑی گاڑیوں کاداخلہ،نوپارکنگ اوررانگ پارکنگ کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین