• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭ اولادکی تین اقسام ہیں، ایک پوت، دوسری سپوت اور تیسری کپوت۔پوت وہ ہے، جن میں آگے بڑھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی ،وہ صرف والدین کے ترکے میں چھوڑی جائیداد جیسے کوئی کاروبار یا دکان سنبھالتے ہیں اور تاعُمر اسی تک محدود رہتے ہیں، جب کہ سپوت آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وہ والدین کے اثاثےکو اپنی صلاحیت و قابلیت کی بدولت دوسےدس گنا تک بڑھا لیتے ہیں۔بدقسمتی سےکپوت میں نہ کوئی صلاحیت ہوتی ہے، نہ ہی قابلیت۔بُری صحبت اختیار کرتے ہیں اور بُری عِلّتوں کے سبب والدین کی محنت سے کمائی دولت دونوں ہاتھوں سے اُڑا کر بالآخر کنگال ہوجاتے ہیں۔

٭پانی کی ایک بوند اگر نمک میں ملا دی جائے، تو آنسو نہیں بنتے،کیوں کہ آنسو کے لیے آنکھوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

٭انسان تاعُمر مال جمع کرتا رہتا ہے، جو کسی کام نہیں آتا کہ جب وہ مرتا ہے، تواس کے کفن میںجیب تک نہیں ہوتی۔

٭جو لوگ دوسروں کے دکھ درد بانٹتے ہیں،وہ مر کے بھی دِلوں میں زندہ رہتے ہیں۔

٭آنکھیں وہ جھیلیں ہیں، جن میں ڈوبنے کا پتاتک نہیں چلتا۔

٭کام یاب زندگی بسر کرنی ہے، تو اچھا سُنو، اچھا کہو اور اچھا کرو۔

(سلطان لطیف،مدراس کوآپریٹو سوسائٹی،کراچی)

تازہ ترین