• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج مالی بحران کا شکار، آرمی ہیڈکوارٹر میں بےچینی

بھارتی فوج مالی بحران کا شکار ہوگئی،فوج کی تنخواہوں اور پنشنز کے بھاری بوجھ تلے ڈوب رہی ہے، دفاعی بجٹ کا 24 فی صد اسی مد میں جارہا ہے،جوانوں کی تنخواہوں میں اضافے سے وزارت خزانہ کے انکار پر آرمی ہیڈکوارٹر میں سخت بے چینی ہے۔

دوسری طرف فوجی افسران کو عارضی ڈیوٹی اور اہم اجلاسوں میں شرکت کے لیے سفری اور رہائشی اخراجات کی ادائیگی سے انکار کردیا گیا، فوجی افسران کو ہوٹلوں میں قیام سے بھی منع کردیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ بھارتی فوج اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے، فوج کی تنخواہیں اورپنشنزکا بل اتنا زیادہ ہے کہ خزانہ ڈوب رہا ہے، بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے انکشاف کیا ہےکہ بھارتی جنگی بجٹ کا 24 فیصد حصہ تنخواہوں اور پنشنز کی مد میں خرچ ہوجاتا ہے،اس صورتحال میں تنخواہوں میں اضافے سے وزارت خزانہ کے انکار پر فوج  میں سخت بےچینی ہے۔

تازہ ترین