• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: دوران چارجنگ موبائل ایئرفون کا استعمال نوجوان ہلاک

تھائی لینڈ میں موبائل چارجنگ کے دوران ایئرفون استعمال کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان فیکٹری ورکر ہلاک ہوگیا۔


چوبیس سالہ نوجوان اپنے بستر پر مردہ پایا گیا، نوجوان کا اسمارٹ فون چارجنگ پر لگا تھا اور اس کے کانوں میں ایئرفونز لگے ہوئے تھے، دوران چارجنگ کرنٹ آنے سے نوجوان کے کان اور منہ کا حصہ جھلس گیا تھا۔

ایک برطانوی میڈیا ادارے کے مطابق مرنے والے شخص کا چارجنگ کیبل انتہائی کمتر میعار کا تھا۔

نوجوان کی موت کا اس وقت پتہ چلا جب وہ اپنے گھر سے نہ نکلا تو مالک مکان نے پولیس کو اطلاع کرکے جب کمرے میں جاکر دیکھا تو کرٹساڈا سوپل اپنے کمرے میں جھلسنے اور کرنٹ لگنے سے مرچکا تھا اور اسکا کان اور منہ کا حصہ متاثر ہو ا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر اسکی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین