اسلام آباد (نمائندہ جنگ،ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے تحریک انصاف کی حکومت کا برسراقتدار آنااکہترسالہ تاریخ میں عوام کیساتھ سب سے بڑا دھوکہ ہے،نئے پاکستان نعرہ لگانیوالے پرانی پالیساں اپنا رہے ہیں، عمران خان نے جھوٹے اور سہانے خواب دکھا کر تبدیلی کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا،سازش کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کامیابیوں کو ناکامیاں بناکر حکومت تبدیل کرنیکی کوشش نے ملک کو اس حال میں پہنچا دیا ہے ، سیاسی بحران کی وجہ سے اقتصادی ترقی کی شرح 2فیصد نیچے آ گئی ہے اور اس سے 700ارب کا نقصان ہوا ہے، اس طرح کی سیاسی انجینئرنگ 21 ویں صدی میں کسی ملک میں نہیں کی جاتی، آج نا اہل اور وژن سے عاری حکومت نے پاکستانی ابھرتی ہوئی ترقی کو کریش کر دیا ہے ، نئے پاکستان کی ٹیم پرانے پاکستان کا کریڈٹ لینا چاہتی ہے ،ہماری پانچ سالہ معاشی واقتصادی محنت جھوٹی ا ور فراڈ حکومت نے تباہ کردی ہے، نون لیگ نے قوم کو موم بتی اور لالٹین کے اندھیرے سے نجات دلائی، ہمارے پاکستان صحت کارڈ کا چربہ کرکے اپنا پروگرام بنا کر پیش کرکے حکومت کریڈٹ لینے کی کوشش ہورہی ہےنیشنل ہیلتھ انشورنس وزیراعظم نوازشریف نے 31دسمبر 2015ءکو شروع کی تھی، نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزراء احسن اقبال، سائرہ افضل تارڑ، خرم دستگیر خان اور مریم اورنگزیب نےکہا سی پیک کے مغربی روٹ کیلئے فنڈز فوری طورپر جاری کئے جائیں۔