پاکستان کےچاروں صوبوں میں کئی مزیدار کھانے تیار کئے جاتے ہیں لیکن سب سے زیادہ کھانے پینے کے شوقین پنجاب کے لوگ سمجھے جاتے ہیں۔یہاں سارا سال ہی طرح طرح کے لذیذ پکوانوں سےلطف اندوز ہوا جاتا ہے۔مگر سردیوںکی مناسبت سے ہنٹر بیف،ہریسہ، مچھلی،سرسوں کا ساگ، سوپ اور پیٹھے کا حلوہ بہت پسند کئے جاتے ہیں۔ چند مزیدار پکوانوں کی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔
ہنٹر بیف
اجزاء
ران کاگوشت۔ دو کلو
کلمی شورا۔ دوچائےکے چمچ
کالی مرچ۔ 3چائے کے چمچ (پسی ہوئی)
دارچینی۔ چند ٹکڑے(پسی ہوئی)
بران شوگر۔2کھانے کے چمچ
بڑی الائچی۔ 4عدد
لیمن جوس۔4/1 کپ
ادرک۔آدھی چھٹانک
لہسن۔ایک گڈی درمیانی
نمک۔حسبِ ذائقہ
ترکیب۔
بیف کو اچھی طرح چاقو سے کٹ لگا لیں۔ تاکہ مصالحہ اندر تک جاسکے۔ اب لیمن جوس میںپسا ہوا اردک،لہسن، کلمی شورا، کالی مرچ، نمک، بڑی الائچی کوٹ کر دار چینی ڈال کر مکس کرنے کے بعد اس مصالحے کوگوشت پر لگاکر رکھ دیں۔
دوسرے دن گوشت کو ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب گوشت گل جائے، پانی خشک کر کے گوشت کو فرائی کرلیں اور پھر سرو کریں۔مزیدار ہنٹر بیف تیار ہے۔
ہریسہ
اجزاء
بکرے کاگوشت۔ایک کلو(بغیر ہڈی کے)
مونگ کی دال۔ایک کپ (بغیر چھلکا)
گندم کا دلیہ ۔ایک کپ
چاول۔ آدھاکپ۔پیاز ۔دو عدد بڑے(باریک کٹے)
لہسن۔ایک گڈی
ہری مرچ۔آٹھ عدد۔لال مرچ پاؤڈر ۔تین چائے کا چمچ
پسی ہوئی کالی مرچ۔ایک چائے کا چمچ
دھنیاپاؤڈر ۔دو چائے کا چمچ
ہلدی۔ ایک چائے کا چمچ
نمک ۔حسبِ ذائقہ
پانی ۔حسب ضرورت
کباب بنانے کے لیے۔
بکرے کاقیمہ۔آدھا کلو
لال مرچ پاؤڈر۔دو چائے کے چمچ
زیرہ پاؤڈر۔آدھا چائے کا چمچ
نمک ۔ایک چائے کا چمچ
تیل۔فرائی کے لیے
بگھار کے لیے۔
دیسی گھی۔ایک کپ
پسا ہوا زیرہ ۔آدھا چائے کا چمچ
ترکیب۔
مونگ کی دال،گندم کا دلیہ اور چاول ایک گھنٹے کیلئے بھگو دیں۔
ایک بڑی دیگچی میں گوشت،مونگ کی دال،پیاز،لہسن،ہری مرچ،لال مرچ پاؤڈر،پسی ہوئی کالی مرچ،دھنیا پاؤڈر،ہلدی ،نمک اور تین گلاس پانی ڈال کر پکائیں۔یہاں تک کہ گوشت اور دال اچھی طرح گل جائے۔
ایک الگ دیگچی میں چاول ،گندم کا دلیہ ،نمک اورچار گلاس پانی ڈال کرپکائیںکہ دلیہ نرم ہوجائے۔وقفے وقفے سے چمچ ہلائیں تاکہ دیگچی کے ساتھ نہ لگے۔
اب دلیہ اور چاول کو پکے ہوئے گوشت میں مکس کر کے گرائنڈ کر لیں۔اگر پانی ڈالنے کی ضرورت ہوتو پانی ڈال کر گرائنڈکرلیں۔اب گرائنڈ کیا ہوا سارا مکسچربڑی دیگچی میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ ہریسہ گاڑھا ہوجائے ۔اس میں کباب ڈال کر اوپر بگھار ڈالیں اور گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔
کباب بنانے کے لیے۔
کباب کے سارے اجزاء مکس کر کے چھوٹے سائز کی لمبائی میں کباب بنا لیں۔فرائی پین میں تیل گرم کر کے ردمیانی آنچ پر کباب فرائی کریں۔
بگھار بنانے کے لیے۔
دیسی گھی گرم کر کے اس میں پسا ہوا زیرہ کڑکڑائیں،جب خوشبو آنے لگے تو آنچ سےہٹاکر ہریسہ پر ڈال دیں۔
فش کارن سوپ
اجزاء
مچھلی( بغیر ہڈی کا گوشت) ۔دو سو گرام
لہسن (کٹا ہوا)۔ ایک چائے کا چمچ
نمک ۔حسبِ ضرورت
سفید مرچ ۔ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس۔ دو کھانے کے چمچ
چکن پاؤڈر۔ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
زیتون کا تیل۔دو کھانے کے چمچ
کارن فلور۔ دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
مچھلی کو دھو کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔لہسن، چینی، نمک، آدھاچائے کا چمچ سفید مرچ اور لیموں کا رس ایک باؤل میں مکس کر لیں اور مچھلی کو اس میں میری نیٹ کر کے ایک طرف رکھ دیں۔
مکئی کے دانوں کو اتنا ابالیں کے نرم ہو جائیں اورہلکا سا کچل لیں۔
چکن پاؤڈر کو چار سے پانچ کپ پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔پانچ سے سات منٹ پکانے کے بعد مکئی کے دانے اس میں ڈال دیں۔
زیتون کا تیل ایک پین میں ڈال کر میری نیٹڈ مچھلی کو فرائی کریں، جب یہ سنہری ہو جائے تو تیار شدہ اسٹاک اس میں ڈال دیں۔
دو سے تین چمچ پانی کے ساتھ کارن فلور کا آمیزہ بنا لیں اور اس کو آہستہ آہستہ سوپ میں ڈالیں۔
آگ کو تیز کر دیں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں،سفید مرچ چھڑک کر آگ سے ہٹا دیںپھرگرماگرم پیش کریں۔
سرسوں کاساگ
اجزاء
سرسوں۔ایک کلو(کاٹ لیں)
باتھو۔دو سو پچاس گرام
پالک ۔آدھا کلو(کاٹ لیں)
ادرک۔پچاس گرام (کاٹ لیں)
گھی یا مکھن۔5 کھانے کے چمچ
بران شوگر۔تھوڑی سے
ہری مرچ۔دس یا بارہ (کاٹ لیں)
خشک دھنیا۔1ایک چمچ (پسا ہوا)
دار چینی۔1ایک چمچ (پسی ہوا)
ہلدی۔1ایک چمچ (پسی ہوا)
اناردانہ۔1ایک چمچ (پسا ہوا)
نمک۔حسبِ ذائقہ
گندم کا آٹا۔ڈیڑھ کھانے کا چمچ
شکر۔تین چائے کے چمچ
ترکیب۔
سرسوں ،باتھو اورپالک کو اچھی طرح دھو کر پریشر ککر میں ڈال دیں۔اس میں ہری مرچ ،ادرک،بران شوگر،نمک اور باقی مصالحہ جات ڈال کرآدھا کپ پانی ملا دیں۔تیز آنچ پر دس منٹ تک پریشر کک کریں اور پھر 45 منٹ ہلکی آنچ پر رکھیں اس کے بعد ساگ کو باریک پیس لیںیا باریک گرائنڈ کر لیں۔اب اس میں گندم کا آٹا ملا کر دھیمی آنچ پر دس منٹ پکائیں۔بعد ازاںفرائنگ پین میں ڈال کر دیسی گھی یا مکھن میں تڑکہ لگا لیں۔ساگ کو مکھن لگی مکئی کی روٹی ،کچی پیاز اور ہری مرچو ں کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
اجزاء برائے مکئی کی روٹی۔
مکئی کا آٹا۔دو کپ
اصلی گھی۔برائے فرائنگ
گرم پانی۔حسبِ ضرورت
گرم دودھ۔آدھا کپ
پودینہ۔آدھاچائے کا چمچ
ترکیب برائے مکئی کی روٹی:
مکئی کےآٹے میںچٹکی بھرنمک اور پودینہ ڈال کر دودھ میںگوندھ لیں اوراس وقت تک گوندھیںجب تک نرم ہوجائے۔اب ایک چھوٹا ساپیڑا بنا کر اسے بیل لیں اور گول روٹی کی شکل دے دیں۔اب گرم توے پر گھی ڈال کر دونوں طرف سے روٹی کو پکائیں۔یہاں تک کہ اس پر ہلکے گلابی دھبے نمودار ہونے لگیں۔گرم گرم گھی شکر کے ساتھ سرو کریں۔
گھی شکر
کسی برتن میں دو کھانے کے چمچ گھی گرم کریں اور اس میں تین کھانے کے چمچ شکر ملا دیں۔اسے اچھی طرح چلائیں اور گرما گرما مکئی کی روٹی کے ساتھ سرو کریں۔
پیٹھے کاحلوہ
اجزاء
پیٹھا۔ایک کلو(صاف اور چھلکا اتارا ہوا)۔چینی۔آدھا کلو ۔چھوٹی الائچی ۔چھ عدد۔بادام۔بارہ عدد۔کھوپرا۔ایک چھٹانک۔چاندی کےورق۔تین عدد گھی ۔حسبِ ضرورت
ترکیب۔
پیٹھے کو چھیل لیںاور باریک باریک قتلوں کی صورت میں کاٹ لیں۔پھر اسے پانی میں ابال کر اتار لیں اور گرائنڈ کرلیں۔تیل میں چھوٹی الائچی کو براؤن کرلیں۔اب اس میں تھوڑا سادودھ ڈال کر ساتھ ہی چینی بھی ڈال دیں اور چاشنی تیار کرلیں۔پھر پیٹھے کو دودھ اور چینی کی چاشنی میں ڈال کر خوب بھون لیں اور جب پانی اور تیل خشک ہو جائے تو کھوپرا کدوکش کر کے ڈال دیں۔بادام باریک باریک کاٹ کر پیٹھے کے حلوے پر سجادیں۔اوپر سے چاندی کے ورق لگادیں۔پیٹھے کا حلوہ تیار ہے۔