پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری آج ٹنڈو آدم میں میڈیکل کالج کے افتتاح کے موقع پر ایک جلسے سے خطاب کریں گے۔
سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ٹنڈوآدم آمد سے قبل تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، شہر بھر میں پارٹی قائدین پر مشتمل پینا فلیکس آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ ہیلی پیڈ بھی تیار کیا گیا ہے۔
ٹنڈوآدم میں آصف علی زرداری کے میزبان سینیٹر امام الدین شوقین نے انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے بتایا کہ آصف علی زرداری میڈیکل کالج کا افتتاح کرنے کے بعد شام 5 بجے ایک جلسہ سے خطاب کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری ٹنڈوآدم میں ایک روز قیام کریں گے اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری اور رکن صوبائی اسمبلی جام مدد علی سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔