• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی قیادت کی عزت کرتے ہیں، وکلاء ایشو پر ہڑتال کی جائیگی، کوئٹہ بار

کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ بار سے خطاب کیلئے بار ایسوسی ایشن سے پیشگی اجازت لازمی ہوگی، تمام سیاسی قائدین کی عزت کرتے ہیں لیکن بار کا تقدس عزیز ہے اور وکلاء کے ایشو پر ہڑتال ضرور ہوگی جبکہ کچہری کے سامنے پارکنگ صرف وکلاء کیلئے مختص کرنے پر ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اجلاس میں وکلاء کالونی کے ایشو پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ کالونی میں تمام کوئٹہ کے وکلاء کو پلاٹ ملیں گے اور اس کی تعمیر کیلئے کیو ڈی اے کے وزیر کی خدمات بھی حاصل کی جائینگی۔ اجلاس میں حکام سے سیکورٹی کے انتظامات بہتر اور کڑی نگرانی پر زور دیا گیا۔ جبکہ نادرا کی طرف سے کچہری میں سینٹر کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا گیا کہ اس کیلئے جگہ فراہم کی جائے جبکہ اجلاس میں کچہری میں اے ٹی ایم مشین لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین