• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں مکان کی چھت گرگئی، 3 بچے جاں بحق

خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے، مرنے والے بچوں میں دو بھائی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گاؤں بٹ سیری میں بارشوں کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی۔

واقعے میں ملبے تلے دب کر 3 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تازہ ترین