• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئس اسکیٹنگ چمپئن شپ،امریکی کھلاڑی فاتح قرار


امریکی شہربوسٹن میں آئس اسکیٹنگ ورلڈ چمپئن شپ کاانعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے کئی ماہرایتھلیٹ اسکیٹرز نے حصہ لیا۔

اس مقابلے کیلئے خصوصی طور پر350میٹر لمبا اسکیٹنگ ٹریک تیار کیا گیا جسے مکمل طور پر خطرناک ڈھلوانوں کے ساتھ برف سے بھر دیا گیاتھا۔

مقابلے میں ماہر اسکیٹرز ہاکی اسکیٹس پہن کر برف سے بنی طویل ڈھلوان پرریس لگاتے دکھائی دیئے اور اختتامی لائن تک پہنچنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔

سخت مقابلے کے بعد امریکا سے تعلق رکھنے والے Cameron Naaszنامی اسکیٹر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں بھی امریکا ہی کی Amanda Trunzo فاتح قرار پائیں۔

ایڈونچر سے بھر پور آئس اسکیٹنگ کے مقابلے کو دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد نے یہاں کا رخ کیا۔

تازہ ترین