• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اٹلی کے شہرویاریگیو میں رنگا رنگ سالانہ کارنیول کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس میلے میں شرکت کے لیے رنگ برنگے ملبوسات اور مختلف انداز و کردار کے کاسٹیوم پہنے ہزاروں افراد مجوزہ مقامات پر پہنچتے ہیں جس کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں پر ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

کارنیول میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دیوہیکل فلوٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

دنیا کے مختلف مقامات سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی کارنیو ل کی رنگینوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں پہنچی ہے کارنیول میں مختلف اشکال کے فلوٹس سمیت سینکڑوں ڈانسرز بھی شرکت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ میلا5مارچ تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین