• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم مکمل طور پر ناکام ہو گئی،مصطفی نواز کھوکھر

کراچی، لاہور،اسلام آباد ( خبرایجنسیاں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم مکمل طور پر ناکام ہو گئی ، ایک نااہل حکومت کو ملک پر مسلط کرنے والے بدتر حالات کے ذمہ دار ہیں،پی پی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران مان لیں وزیر خزانہ میں ٹکے کی اہلیت نہیں،شیری رحمان نے کہا کہ IMFکی شرائط پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں، اس بار سالانہ بجٹ آئی ایم ایف ہیڈکوارٹرزسے آئیگا،ناصر حسین شاہ نےکہا کہ پی ٹی آئی کوآئی ایم ایف پہلےچڑیل لگتی تھی اب مس ورلڈ لگتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ترجمان بلاول نے اپنے بیان میں کہا کہ دوسروں پر لعن طعن کرنے والے خود آئی ایم ایف کی سربراہ کے سامنے سر جھکا کر بیٹھ گئے،عمران نے تو کہا تھا کہ خودکشی کروں گا مگر قرض نہیں لوں گا تو اب کیا لینے گئے،سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے اور ملکی معیشت تباہ، ہر شعبہ برباد ہو چکا ہے۔ شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہیں کہ حکومت 100 بار یوٹرن لینے کے بعد آئی ایم ایف کے پاس گئی،عوام اور پارلیمان کو بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، یقین دہانی کے باوجود حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ۔

تازہ ترین