• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں، راجہ اسرار خان

والسال (پ ر) آل جموں و کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ شوکت علی خان قانون دان، راجہ اسرار علی خان، راجہ بلال علی خان، راجہ تیمور علی، شوکت راجہ، مروت علی خان ، راجہ ونیس اختر علی ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ، آزاد کشمیر صدر پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں نے یوم یکجہتی کشمیر پر بھارتی سامراج کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ راجہ شوکت علی خان نے کہا آج کشمیری عوام کو بھارت کی جانب سے انسانی ظلم و جبر کا سامنا ہے جس کی تازہ مثال جنوبی کشمیر میں رونما ہونے والے واقعات ہیں۔ راجہ اسرار علی خان نے کہا کشمیری جدوجہد آزادی میں تن تنہا ہیں پاکستان قوم ان کی پشت پر ہے، راجہ بلال علی خان نے کہا مودی کے ناکام دورے سے بھارتی سامراج کی آنھیں کھل جانی چاہئیں ایک بھی کشمیری ان کے استقبال کے لئے نہیں نکلا۔ راجہ ونیس اختر علی خان ایڈووکیٹ نے کہا کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے انہوں نے کہا ہمارا ایمان ہے ایک مضبوط خوش حال پاکستان ہی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے، کشمیریوں کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی بقا کے لئے دی جارہی ہیں، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قوم متحد ہے۔ راجہ شاہد ظفر علی، راجہ وحید اصغر علی نے کہا عمران خان نے دوستی کا ہاتھ بڑھایا مگر مودی مذاکرات سے بھاگ گیا کہ کرتار پور کی طرح کارگل بارڈر کھولا جائے۔ پرامن مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کے حل کا واحد راستہ ہے۔
تازہ ترین