• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرفائٹرز کی ریکارڈ کارروائی،ایک سال میں45ہزار افراد کی جان بچائی

لندن(پی اے)ایک نئی رپورٹ کے مطابق فائرفائٹرز نے گزشتہ سال ریکارڈ کارروائی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپریل 2017سےمارچ 2018کے دوران ایک سال کے دوران اورآتشزدگی،سیلابوں اور ٹریفک حادثات سے متاثرہ 45ہزار افراد یعنی اوسطاً یومیہ100افراد کی جان بچائی یہ تعداد اس سے ایک سال قبل کے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہے۔فائر بریگیڈ یونین سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق آتشزدگی سے متاثرہ لوگوں کی جان بچانے کے مقابلے دیگر حادثات و واقعات سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 10گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق فائر فائٹرز نے آتشزدگی سے متاثرہ 4ہزار لوگوں کی جبکہ دیگر واقعات سے متاثرہ24ہزار افراد جان بچائی،اعدادوشمار کے مطابق فائرفائٹرز نے انگلینڈ میں 38ہزار ویلز میں2ہزار 500، شمالی آئرلینڈ میں ایک ہزار 700اورسکاٹ لینڈمیں3ہزار 500لوگوں کی جان بچائی فائر بریگیڈ یونین کے جنرل سیکریٹری میٹ ریک کا کہناہے کہ فائر فائٹرز اپنی کمیونٹیز کے تحفظ کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ،انھوں نے اعدادوشمار سے ظاہرہوتاہے کہ اب فائرفائٹرز کے کردار میں بہت توسیع ہوچکی ہے ،ویسٹ منسٹر کی حکومت کو چاہئے کہ ان کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کومدنظر رکھتے ہوئے ان کے فنڈ میں اضافہ کرےجبکہ موجودہ ٹوری حکومت فائر اور ریسکیو سروس کے فنڈز میں کٹوتی کررہی ہے۔
تازہ ترین