• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور پولیس کی کارروائی،چار ماہ بعد دو مغوی بہنیں بازیاب

شکارپور(نامہ نگار) شکارپورپولیس نے چار ماہ قبل کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والی دو بہنوں کو بازیاب کرالیا، پولیس نےخانپور کے نواحی گائوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، پولیس کےمطابق ندا اورشفاء کو چارماہ قبل کندھ کوٹ کےنواحی علاقے سےاغواکیاگیاتھا کارروائی کےدوران اغواءکار فائرنگ کرتےہوئے فرار ہوگئے،بازیاب بچیوں کے بیانات کی روشنی مین مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،اغوا کاروں کی گرفتاری کے لئے چھا پےمارے جارہےہیں۔

تازہ ترین