• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحران کا حل نئے الیکشن، نواز شریف اور زرداری کو سی پیک کی سزا دی جارہی ہے، فضل الرحمٰن

ڈیرہ غازیخان‘کوٹ قیصرانی(نمائندہ جنگ‘نامہ نگار)جمعیت علمااسلام(ف)کےسربراہ مولانافضل الرحمٰن نےفوری نئےانتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اداروں کودھاندلی زدہ الیکشن کا اعتراف کرلیناچاہئے‘اگرحقائق کوتسلیم نہ کیاگیاتوابہام میں مزید اضافہ ہوگا‘بحران کا حل نئے الیکشن ہیں،شہبازشریف کو ہٹایاگیا تو حکومت کیلئےایوان چلانا مشکل ہوجائیگا،المی طاقتیں چین کوپاکستان سےنکالناچاہتی ہیں‘نوازشریف اورآصف زرداری کوسی پیک کی سزادی جا رہی ہے‘عالمی طاقتیں چین کوپاکستان سے نکالناچاہتی ہیں‘موجودہ حکومت نےچین کی سرمایہ کاری کولات مار کر70سالہ دوستی اور اعتمادکےرشتےکوتباہ کردیا۔‘موجودہ حکومت کودھاندلی کے ذریعہ لایاگیاتھا‘انکےپاس نہ ٹیم ہے نہ سوچ اورنہ ہی موجودہ مسائل سےچھٹکاراپانےکی صلاحیت ہے۔ وہ ڈیرہ غاز یخا ن میں اپنی جماعت کےسابق ضلعی امیرحاجی رمضان بھٹی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرر ہے تھے۔ انہوں نےمرحوم کےبڑےبیٹےذوالفقارعلی بھٹی کی دستا ر بندی ‘اورمرحوم کی روح کےایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کرائی۔
تازہ ترین