اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )وزیراعظم عمران خان کے قائم کردہ پاکستان سٹیزن پورٹل اور پیمرا کمپلینٹس کال سنٹر پر عوامی شکایات موصول ہونے پر پیمرا ملتان ریجن نے ضلع مظفر گڑھ اور لیہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور غیر قانونی سی لائن کا ترسیلاتی سامان ضبط کرلیا ۔ چیئرمین پیمرا نے غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ ، سی لائن اور جادو باکس کی خریدو فروخت سے متعلق شکایات کے فوری ازالے اور سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔