پشاور(نیوزڈیسک)ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے کوتل ٹاپ کے قریب گلشن آباد میں5غیر قانونی کرش پلانٹس سیل کردئیے۔ تفصیلا کے مطابق ڈپٹی کمشنرکوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو صاحبزادہ سمیع اللہ نے انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفیسر کوہاٹ اور ایس ایچ او تھانہ جنگل خیل کے ہمراہ کوتل ٹاپ کے قریب گلشن آبادمیںکرش پلانٹس کااچانک دورہ کیا جو غیر قانونی طورپر کام کررہے تھے۔ انہوںنے فنانس ایکٹ 1995، ای پی اے ایکٹ 2014 اورمنرلزایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 غیر قانونی کرش پلانٹس کو سیل کردیا اور مالکان کو خبردار کیاکہ قانونی تقاضے پورے کرنے تک انہیںکسی صورت دوبارہ چالونہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔