• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے عالمی عدالت میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیت لیا

ایران نے عالمی عدالت میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیت لیا جس کے بعد اس کےمنجمد اثاثے بحال کردیے گئے۔

امریکا نے ایران پر 1983 میں بیروت میں امریکی اڈے پر حملے کا الزام لگایا تھا اس حملے میں 241 امریکی فوج ہلاک ہوئے تھے۔

امریکا کا موقف تھا کہ ایران بین الاقوامی دہشت گردی کو سپورٹ کرتا ہے۔

امریکی عدالت نے 2016 میں ایران کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے 2 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کیے ہوئے  تھے۔

تازہ ترین