• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان سے چینی سفیر کی ملاقات

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان اور چین قریبی دوست اور مضبوط شراکت دار ہیں،عوامی بہبود کیلئے چینی تجربات سے استفادہ کرینگے۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی ،وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں پر پیشرفت میں اطمینان کا اظہار کیا۔چینی سفیرنے وزیراعظم کو اقتصادی راہداری منصوبوں میں پیشرفت آگاہ کیا ۔وزیراعظم عمران خان نے زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی پر زور دیا۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ مضبوط دوطرفہ تعلقات کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں،سی پیک کے تحت زیادہ سرمایہ کاری اور پاکستان سے زیادہ خریداری ترجیح ہو گی۔ جبکہ چینی سفیر یاؤجنگ نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان سے انتہائی مفید ملاقات ہوئی، انہوں نے کہا کہ چینی قیادت ، تاجر برادری اور عوام وزیراعظم عمران خان کے وژن کے معترف ہیں، عمران خان کی ترجیحات متاثر کن ہیں، آسان کاروباری مواقع ، گرین پاکستان اور معیشت کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں،سرمایہ کاروں کو پاکستان لانے کیلئے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں،انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزل حاصل کرے گا۔
تازہ ترین