• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈربن ٹیسٹ،جنوبی افریقا کی پوزیشن مضبوط،فتح کیلئے 7و کٹ درکار

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کو سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لئے 7 وکٹوں کی ضرورت ہے۔ کھیل کے تیسرے روز ڈربن میں جاری ٹیسٹ میچ خراب روشنی کے باعث جب ختم کیا گیا تو مہمان ٹیم نے 304 رنزکے ہدف کے تعاقب میں 83 پر 3 وکٹیں کھودی تھیں ،اسے فتح کے لئے مزید 221 رنزدرکار ہیں۔ قبل ازیں میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 259 رنزبنانے میں کامیاب رہی۔فاف ڈوپلیسی نے 90 اور کوئنٹن ڈی کاک نے 55 رنز اسکور کیے ۔ سری لنکن بولرز نے آخری 5 وکٹیں 8 رنزکے اندر اڑا دیں۔ امبلدینیا نے 5 اور فر نینڈو نے 4 وکٹیں لیں ۔

تازہ ترین